ٹریٹی ٹریڈرز اور ٹریٹی انویسٹرز کے ویزے

اس صفحہ پر:


مجموعی جائزہ

ٹریٹی ٹریڈر (E1) اور ٹریٹی انویسٹر(E2) ویزے E ویزا کے حاملین کو اجازت دیتے ہیں کے وہ

امریکہ میں امریکی کاروبار (انٹرپرائز ) میں تجارت یا سرمایہ کاری کا انتظام سمبھالنے کے لئے قیام کریں، یا بعض صورتوں میں، کاروبار کو ضروری مہارت فراہم کریں. E ویزا کے حاملین کو اپنا سٹیٹس ختم ہونے کی صورت میں امریکہ کو چھوڑنے کا ارادہ رکھنا چاہیے۔

ٹریٹی ٹریڈر کے شوہر/بیوی اور غیر شادی شدہ بچے (21 سال سے کم) ، ٹریٹی انویسٹر اور انٹرپرائز کے ملازمین بھی تابع E ویزا حاصل کر سکتے ہیں تا کے وہ بھی شوہر/بیوی یا والدین کے ساتھ جا سکیں. E ویزا حاصل کرنے کے لئے ان کے پاس سربراہ درخواست گزار جیسی شہریت کی ضرورت نہیں ہے۔

E ویزے سرمایہ کار/تاجر اور ان کے خاندان کے افراد کوامریکہ میں رہنے کی اجازت دیتے ہیں اس دورانیہ کے لئے جو کے ان کو DHS کی جانب سے ملی ہے. یہ نان امیگرنٹ ویزے ہوتے ہیں؛ جن کے نتیجے میں، آپ کو امریکہ میں رہنے کی اجازت ملتی ہے جب تک کہ آپ کے وہ حالات برقرار رہتے ہیں جن کے تحت آپ کا ویزا جاری ہوا تھا، براہ مہربانی لواحقین کے E ویزے کے بارے میں مزید معلومات کے لئے نیچے دیکھیں۔

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں