ایکسچنج وزیٹر کا ویزا

اس صفحہ پر:


عمومی سوالات

عمومی جائزہ

امریکہ ان غیر ملکی شہریوں کا استقبال کرتا ہے جو امریکہ میں ایکسچنج پروگراموں میں شرکت کی غرض سے تشریف لاتے ہیں۔ ویزا کی درخواست دینے سے قبل، لازمی ہے کہ تمام تبادلہ وزیٹر درخواست گذار کسی مستند پروگرام اسپانسر کے ذریعے قبول اور منظور کئے جائیں۔ قبول کئے جانے پر، درخواست گذار کو تعلیمی ادارے یا پروگرام اسپانسروں کی جانب سے ضروری منظوری دستاویز موصول ہونگے جنہیں ویزا کے درخواست دینے پر جمع کرنا ہوگا۔

ایکسچنج وزیٹر پروگرام کا J ویزا تعلیم، آرٹس اور سائنس کے میدانوں میں افراد، علم اور ہنر کے باہم تبادلے کو فروغ دینے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے۔ ان شرکاء میں تمام تعلیمی سطحوں کے طلباء، فرموں، اداروں اور ایجنسیوں کے ساتھ ملازمت کرتے ہوئے تربیت حاصل کرنے والے زیر تربیت افراد، پرائمری، سیکنڈری اور خاص قسم کے اسکولوں کے اساتذہ، اعلی تعلیم کے اداروں میں درس و تدریس یا ریسرچ کی غرض سے آنے والے پروفیسر، ریسرچ اسکالرز، میڈیکل اور اس سے وابستہ میدانوں کے پیشہ ور زیر تربیت افراد، اور سفر، مشاہدہ، صلاح، تحقیق، تربیت، شیئرنگ یا خصوصی علم یا ہنر کا مظاہرہ کرنے یا عوام سے عوام کے رابطے کے منظم پروگراموں میں شرکت کے مقصد سے آنے والے بین الاقوامی وزیٹرز شامل ہیں۔

وابستگان

وہ شریک حیات یا 21 برس سے کم عمر کے غیر شادی شدہ بچے جو کسی J-1 ویزا کے مرکزی ویزا بردار کے ساتھ ان کے قیام کی مدت کے دوران امریکہ جانا چاہتے ہیں یا وہاں ان سے جا ملنا چاہتے ہیں، ان کے پاس J-2 ویزا ہونا لازمی ہے۔ وہ رفقائے حیات یا بچے جو امریکہ میں مرکزی ویزا بردار کے ساتھ امریکہ میں قیام کا ارادہ نہیں رکھتے، بلکہ صرف تعطیلات کے لئے وہاں جائیں گے، عین ممکن ہے کہ وہ وزیٹر (B-2) ویزے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں سکتے ییں۔

امریکہ میں کسی ایکسچنج وزیٹر کے/کی شریک حیات یا/اور بچے ایک J-2 ویزا لے کر اس وقت تک کام نہیں کر سکتے جب تک وہ فارم I-765درخواست برائے اختیار نامہ ملازمت کو پر نہ کر دیں۔ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) کے ذریعے I-765 فارم کا تجزیہ اور J-2 بردار کو کام کرنے کی اجازت دی گی یو ہے۔USCIS ویب سائٹ پر ایک PDF دستاویز بعنوان "امپلائمنٹ آتھرائزیشن" موجود ہے جس پر مزید معلومات موجود ہیں۔

درخواست کے مشمولات

ایک J ویزا کی درخواست کے لئے، آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں جمع کرنی ہونگی:

  • ایک نان امیگرنٹ ویزا الیکٹرانک درخواست (DS-160) فارم۔ DS-160 کے بارے میں مزید معلومات کے لئے DS-160 ویب صفحہ پر جائیں۔
  • ایک پاسپورٹ جو امریکہ میں سفر کرنے کے لئے موزوں ہو اور جس کے ختم ہونے کی تاریخ امریکہ میں آپ کے امکانی قیام سے کم از کم چھ ماہ زیادہ ہو (تاوقتیکہ ملک کے مخصوص معاہدہ مستثنی نہ کر دے)۔ اگر آپ کے پاسپورٹ میں ایک سے زیادہ فرد شامل ہیں، تو ہر وہ فرد جو ویزے کا خواہش مند ہے، اسے ایک درخواست جمع کرنا ہوگی۔
  • ایک(x2"2 (5cmx5cmتصویر جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران لی گی ہو۔ تصویر کے ضروری فارمیٹ کے بارے میں اس ویب صفحہ پر تفصیلات موجود ہیں۔
  • اگر آپ کا J پروگرام امریکہ حکومت کے ذریعے اسپانسر نہ ہو (ایک ایسا پروگرام کوڈ جس کا آغاز ‘‘G’’ سے ہوتا ہے)، آپ کو مقامی کرنسی میں ادا کردہ US$160 کی نا قابل واپسی نان امیگرینٹ ویزا درخواست گزار کی پروسیسنگ فیس کو ظاہر کرنے والی رسید پیش کرنی ہوگی۔ اس ویب پیج پر اس فیس کی ادائیگی کے بارے میں مزید معلومات
  • ہیں ۔ اگر کوئی ویزا جاری کر دیا گیا ہے، تو عین ممکن ہے کہ آپ کی قومیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی اضافی دو طرفہ فیس لی جائے۔ ڈیپارٹمینٹ آف اسٹیٹ کی ویب سائٹ یہ معلوم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے کہ آیا آپ کو ویزا جاری کرنے کی دو طرفہ فیس ادا کرنی ہے یا نہیں اور اس فیس کی رقم کتنی ہے۔
  • آپ کے یو ایس پروگرام سے ایک منظور شدہ DS-2019۔
  • اگر آپ کا J پروگرام امریکہ حکومت کے ذریعے اسپانسر نہ ہو (ایک ایسا پروگرام کوڈ جس کا آغاز ایک ‘‘G’’ سے ہوتا ہے)،تو آپ کو فارم I-901 SEVIS فیس لازمی ادا کرنا ہوگی SEVIS ویب سائٹ پر مزید معلومات موجود ہیں۔
  • 10 سالہ سفر کی تفصیلات
  • بہن بھائیوں اور بچوں کی لسٹ

ان مشمولات کے علاوہ، آپ کو انٹرویو کے مقررہ وقت کا خط بھی پیش کرنا ہوگا جو اس بات کی تصدیق کرتا ہو کہ آپ نے اس سروس کے ذریعہ انٹرویو کا وقت بک کیا تھا۔ آپ ایسے معاون دستاویزات اپنے ساتھ لاسکتے ہیں جن کے تعلق سے آپ کو یقین ہو کہ وہ قونصلر افسر کو فراہم کردہ معلومات میں معاون ہونگے۔

درخواست کیسے دیں؟

مرحلہ 1

نان امیگرنٹ ویزا الیکٹرانک (DS-160) فارم مکمل کریں۔

مرحلہ 2

ویزا درخواست کے لئے فیس ادائیگی کریں۔

مرحلہ 3

اس ویب صفحہ پر اپنی ملاقات کا وقت طے کریں۔ اپنی ملاقات کا وقت طے کرنے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل معلومات درکار ہونگی:

  • آپ کا پاسپورٹ نمبر
  • آپ کی ویزا فیس رسید کا رسید نمبر (اگر آپ کو یہ نمبر تلاش کرنے کے لئے مدد درکار ہے، تو here پر کلک کریں۔)
  • آپ کے DS-160 کے توثیقی صفحے سے دس (10) عددی بارکوڈ نمبر۔
مرحلہ 4

اپنے ویزا انٹرویو کی تاریخ اور وقت پر امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ جائیں۔ آپ اپنے ساتھ ملاقات کا خط، اپنا DS-160 توثیقی صفحہ، گزشتہ چھ ماہ کے دوران لیا گیا ایک عدد فوٹو گراف، آپ کے موجودہ اور پرانے پاسپورٹ اور ویزا فیس ادائیگی رسید کی اصل کاپی ضرور لائیں۔ ان تمام چیزوں کے بغیر درخواست گزار قبول نہیں کئے جائیں گے۔

معاون دستاویزات

معاون دستاویزات ان کئی عوامل میں سے صرف ایک ہے جس پر دوران انٹرویو قونصلر افسر غور کرے گا۔ قونصلر افسران ہر درخواست فرداً فرداً دیکھتے ہیں اور فیصلہ کرتے وقت اس کے پیشہ ورانہ، سماجی، ثقافتی اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھتے ہیں۔ قونصلر افسران آپ کی مخصوص ارادوں، خاندانی حالت اور آپ کے ملک میں آپ کے طویل المیعاد منصوبوں اور مواقع پر بھی نظر ڈال سکتے ہیں۔ ہر معاملے کی انفرادی طور پر جانچ ہوتی ہے اور اسے قانون کی ہر پہلو سے جانچ ہوتی ہے۔

احتیاط: غلط دستاویزات پیش نہ کریںغلط دستاویزات پیش نہ کریں۔ دھوکہ بازی یا غلط بیانی کے نتیجے میں ویزا مستقل طور پر ناقابل قبول قرار دیا جا سکتا ہے۔ یو ایس سفارت خانہ یا قونصل خانہ آپ کی معلومات کسی کو فراہم نہیں کرے گا اور آپ کی معلومات کی رازداری کا احترام کرے گا۔

اپنے انٹرویو کے لئے آپ مندرجہ ذیل دستاویزات اپنے ساتھ ضرور لائیں:

  • اپنے ملک سے ایسے مضبوط مالی، سماجی اور خاندانی تعلقات کو ظاہر کرنے والے دستاویزات جو امریکہ میں آپ کی تعلیم کا پروگرام ختم ہونے کے بعد آپ کو واپس لوٹنے پر مجبور کریں۔
  • ایسے مالی یا دیگر دستاویزات جن کے تعلق سے آپ کو یقین ہے کہ وہ آپ کی درخواست میں معاون ہونگے اور اس بات کے معتبر شاہد ہیں کہ آپ کے پاس اپنے پہلے تعلیمی سال کے اخراجات پورے کرنے کے لئے خاطر خواہ رقم دستیاب ہے اور یہ کہ امریکہ میں قیام کے دوران آپ کے پاس اپنے تمام اخراجات پورے کرنے کے لئے خاطر خواہ رقم موجود ہے۔
  • بینک اسٹیٹمینٹس کی فوٹو کاپیاں اس وقت تک قبول نہیں کی جائیں گی جب تک آپ بینک اسٹیٹمینٹ کی اصل کاپیاں یا اصل بینک بیلنس نہ دکھائیں۔
  • اگر آپ کا مالی اسپانسر کوئی اور شخص ہے، تو اس شخص سے اپنے رشتے کا ثبوت (جیسے اپنا پیدائشی سرٹفکیٹ)، اسپانسر کے تازہ ترین اصل ٹیکس فارمز اور اسپانسر کے بینک بیلنس اور/یا فکسڈ ڈیپازٹ سرٹفکیٹس ساتھ لائیں۔
  • • علمی تیاری ظاہر کرنے والے تعلیمی دستاویزات۔ کار آمد دستاویزات بشمول اسکول کے مارک شیٹ (اصل کاپیوں کو ترجیح دی جائے گی) مع گریڈز ، عوامی امتحانات کے اسناد (اے۔ لیول، وغیرہ)، معیاری ٹیسٹ سکورز (SAT، TOEFL،وغیرہ) اور ڈپلومہ۔

وابستگان کے لئے معاون دستاویزات

پ کے وابستگان ہیں، تو آپ کو مندرجہ ذیل فراہم کرنا ہوگا:

  • اپنے/اپنی شریک حیات اور/یا بچے سے آپ کے رشتے کا ثبوت (مثلاً شادی اور پیدائش کے سرٹیفکیٹس)۔
  • ہر شریک حیات یا بچے کا اپنا فارم DS-2019 ہونا چاہئے۔ اس فارم کا استعمال رفیق زندگی/بچے کے لئے ایک یکسچنج وزیٹر ویزا کے مرکزی ویزا بردار کے طور پر آپ کے ساتھ امریکہ میں داخل ہونے، یا کسی بعد کی تاریخ میں امریکہ میں آپ سے آ ملنے کی غرض سے ویزا حاصل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

مزید معلومات

تبادلہ وزیٹرز کے لئے ویزوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ڈیپارٹمینٹ آف اسٹیٹ کی ویب سائٹ پر جائیں۔