ڈپلومیٹک اورگورنمنٹ آفیشل۔ اضافی معلومات

اس صفحہ پر:

عمومی جائزہ

A قسم کا ویزا عام طور پر میزبان ملک کے آفس یا فارن مشن کی جانب سے ڈپلومیٹک نوٹ پیش کرنے کے بعد جاری ہوتا ہے۔ اگر 1 -A یا 2-A ویزا کا درخواست دہندہ کسی ایسے کام سے یو نائٹیڈ اسٹیٹس آرہا ہے جس میں 90 دن سے کم وقت لگے گا تو ویزا میں عام طور پر TDY لکھا ہوا ہوتا ہے۔ اصل1-Aیا 2-Aویزا کے درخواست دہندگان جو میزبان ملک کے شہری ہوں یا وہاں مقیم ہوں ,کے لیے ذاتی انٹرویو کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ لیکن کچھ خاص حالات کی بناء پر قونصلر یا افسر ان کو انٹرویو کے لیے بلا سکتا ہے۔

مندرجہ ذیل فہرست میں اس درجہ کے ویزا کی کچھ خصوصی اقسام کا تذکرہ ہے۔

3-Aویزا

یہ ویزا 1-A یا 2-Aدرجہ کے لوگوں کے خصوصی ملازمین اور ان کے خدمت گاروں کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔

1-G ویزا

یہ ویزا کسی منظور شدہ حکومت یا کسی بین الاقوامی تنظیم کے کسی مشن کے مستقل ممبران کے لیے جاری کیا جا تا ہے خواہ وہ کسی درجہ کے ہوں۔ اور ان ممبران کی فیملی کے لیے بھی ۔1-G ویزا مشن کے سکریٹریز، ڈرائیوروں اور نگرانی کرنے والے ملازمین کے لیے بھی جاری کیا جاتا ہے, ہاں گھریلو ملازمین کے لیے نہیں جاری کیا جاتا، ان کے لیے 5 -G ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

2-G ویزا

یہ ویزا منظور شدہ گورنمنٹ کے نمائندوں اور ان کےفیملی ممبرز کے لیے جاری کیا جاتا ہے، جو کسی اہم بین الاقوامی تنظیم کی کسی میٹنگ میں شریک ہونے کے لیے عارضی طور پر یونائٹیڈاسٹیٹس کا سفر کر رہے ہوں۔ 2-G کے آفیسر ز یونائٹیڈ اسٹیٹس کی جنرل اسمبلی میں اپنے ملک کی یا TDY آفیسرز کے طور پر بین الاقوامی تنظیم میں اپنے ملک کے مشن کی نمائندگی کر سکتے ہیں ۔ 2-G ویزا ان ملٹری آفیسرز کے لیے بھی جاری کیا جا سکتا ہے جو اقوام متحدہ کی سکریٹریٹ کا قیام امن کے سلسلہ میں تعاون کر رہے ہوں ۔ ان کے فیملی ممبر کے لیے بھی 2-G ویزا جاری کیا جاسکتا ہے۔

3-G ویزا

یہ ویزا غیر منظور شدہ حکومت یا غیر ممبرحکومت کے نمائندوں کے لیے جاری کیا جا تا ہے ، خواہ وہ کسی بھی رینک کے ہوں۔ اور ان کے فیملی ممبر کے لیے بھی جاری کیا جاتا ہے۔3-G ویزا اس طرح کی حکومتوں کے نمائندوں کے لیے بھی جاری کیا جا ئے گا جو کسی اہم بین الاقوامی تنظیم کی میٹنگ میں وقتی طور پر شرکت کے لیے جا رہے ہوں۔( مثال کے طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی یا سیکورٹی کاؤنسل کی میٹنگ(

4-G ویزا

یہ ویزا ہر درجہ کے ایسے لوگوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے جو یونائٹیڈ اسٹیٹس کا سفر کسی اہم بین الاقوامی تنظیم میں اپائنٹمنٹ لینے کی پیش رفت کرنے کے لیے کر رہے ہوں (بشمول اقوام متحدہ) ایسے لوگوں کے فیملی ممبرز کے لیے بھی 4-G ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔ ہاں ان کے گھریلو ملازمین کے لیے نہیں جاری کیا جائے گا ان کے لیے 5-G ویزا جاری کیا جائے گا ۔ ایسی اہم بین الاقوامی تنظیموں کے آفیسرز یا ملازمین اگر یو نائٹیڈ اسٹیٹس سے گذرتے ہیں جن کا کام یو نائٹیڈ اسٹیٹس میں نہ ہو تو ان کو 4- G درجہ کا ویزا دیا جا سکتا ہے۔ اندراجات کی تعداد آفیشل گزارش پر محدود ہو گی۔4-G ویزا اہم بین الاقوامی تنظیموں کے ہر درجہ کے تنخواہ دار ملازمین کے لیے بھی جاری ہو سکتا ہے جو اس آرگنائزیشن کی طرف سے یو ایس کا سفر کر رہے ہوں۔

5-G ویزا

یہ ویزا 1-G درجہ سے لے کر 4-G درجہ تک کے لوگوں کے ذاتی یا گھریلو ملازمین کے لیے جا ری ہوتا ہے۔ نوٹ: اگر کوئی قانونی مستقل رہائش پذیر شخص یو نائٹیڈ اسٹیٹس میں فارن مشن کا ملاز م ہو جائے تو وہ اے ویزا اسٹیٹس کا اہل ہو جا تا ہے اگر وہ اپنا مستقل رہائشی کارڈ حوالے کر دے ۔